پاکستان کے سیاسی مناظر نامے میں اسلامی اور روایتی نظریات کا اہم کردار ہے۔ ان دونوں پہلوؤں کا ایک بے ترتیب میل بھی ہے جو پاکستانی معاشرت میں ایک مخصوص شناختی اور روحانی فرق ظاہر کرتا ہے۔ اسلامی نظریاتی سیاست پر مبنی جماعتیں اکثراً اسلامی اصولوں اور قوانین کی بنیادوں پر نہیں ہیں بلکہ ان میں بھی روایتی شخصیت پرستی موجود ہے ۔ لیکن بنیادی اسلامی نظریاتی جماعتوں کا مقصد عدلیہ، انصاف اور انسانی حقوق کو مکمل اسلامی طرز پر لاگو کرنا ہے ۔جبکہ روایتی سیاست اکثراً محلاتی سازشوں ۔ روایتوں، قبائلی و لسانی اور صوبائیت کے گرد گھومتی نظر آتی ہیں، جن میں شخصیت پرستی کے سوا کوئی نظریہ نہیں ہے۔ پاکستان میں نظریاتی سیاست تقریباً ناپید ہو چکی ہے۔ حکومتوں کے فیصلے عدم استحکام، انصاف کی کمی اور نظامی بحرانوں کی بنیاد میں سے گذرتے ہیں۔ یہاں پر اہم ہے کے اسلامی اور روایتی سیاست کی بنیادوں کو ایک دوسرے کے ساتھ موافق کیا جائے جائے تاکے پاکستان کی ترقی ،عوامی خوشحالی ، انسانی حقوق، انصاف، اور عدلیہ کے ضروری ہے کہ وہ اسلامی اصولوں اور نظریات کو ملا کر ہم کامیابی اور ترقی کی راہ میں آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے۔
سابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ، سابق صدر متحدہ طلبہ محاز پاکستان پاکستان کی تمام طلبہ تنظیموں کا نمائندہ پلیٹ فارم، سابق وائس چیئرمین ایکشن کمیٹی طلبہ اساتذہ ڈاکٹرز کی نمائندہ باڈی جس نے تعلیمی اداروں و ہسپتالوں کہ نج کاری کے خلاف بھرپور مہم چلا کر حکومتی فیصلہ واپس کروایا۔ اس کے علاؤہ آپ ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ (جو ایک عالمی فورم ہے) کے اسٹنٹ سیکرٹری جنرل بھی رہے ہیں۔ آپ ایک فعال و متحرک محب الوطن پاکستانی ہیں جنہوں نے پیٹریاٹک اوورسیز کلب کے نام سے دنیا میں پاکستانیوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک بھی بنا رکھا ہے جس کی پہنچ 49 ممالک تک ہے۔ پاکستان میں نوجوان زراعت خزانہ فاؤنڈیشن کے بھی بانی چیئرمین ہیں یوتھ انگیجمنٹ بورڈ، ایکٹو ینگ پاکستان کی بنیاد رکھ کر پاکستان کے نوجوانوں کو ملکی و عالمی سطح پہ کاروبار و سیاست کے لیے حکمت عملی وضع کرنے و بہتر مواقع کے حصول میں معاونت کا سلسلہ بھی جاری کئے ہوئے ہیں۔ اور آج کل پولی کیڈمی نام کا ایک ادارہ چلا رہے ہیں جس کے وہ چیرمین بھی ہیں، نوید صاحب کی پاکستانی اور بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر ہے اور وہ اس بارے مسلسل لکھتے بھی رہتے ہیں اور اپنی براڈکاسٹ میں اس پر گفتگو بھی کرتے ہیں ۔ ہماری پاکستان کی شخصیت پرستی پر مبنی غیر نظریاتی سیاست کے مقابلے میں وہ اسلامی نظریاتی سیاست پر گفتگو بھی کرتے ہیں اور مفید مشورے بھی دیتے ہیں، جو یقیناً اہل علم و عقل کے لئے اہم ہیں ۔ اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ سیاست کے اہل دانش ان کے مشوروں پر غور کریں گے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر کے قومی، عوامی اور ریاست کے مفادات کے لئے کام کرنے کی کوشش کریں گے، " مجھے ہے حکم اذاں لاالہ الااللہ "
۔۔۔۔آپ سرکاری افسر رہے ہیں ۔مختلف شہروں میں ملازمت اور سرکاری مصروفیات کے باوجود روزنامہ نوائے وقت ملتان میں قلمی نام وقاص ابن احمد کے نام سے آرٹیکل اور کالم لکھتے رہے۔انہوں نے کہانیاں اور افسانے بھی لکھا جو اخبار میں شائع ہوتے رہے۔وہ اردو پوائنٹ میں بھی لکھتے رہے۔انکے کالموں کا مجموعہ بھی شائع ہوا جس کا عنوان کوہ سلیمان سے تھا۔ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے اصل نام سے کالم اور آرٹیکل لکھنے کا آغاز کیا اور کوہ سلیمان سے ہی موسوم کیا۔وہ اب بھی نوائے وقت ملتان سے وابستہ ہیں۔ ای این آئی ( نیوز ایجنسی) کے لیے بھی کالم لکھتے ہیں، اور ان کے کالم " داستان گو " پر بھی اپلوڈ ہوتے ہیں ۔ اور ہماری اس، ویب سائٹ کے لئے بھی اپنی قلم سے علم کے موتی عنایت کریں گے۔ ڈیرہ غازیخان کے بلوچ قبیلے لغاری قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔مگر اب زیادہ وقت ملتان میں گزارتے ہیں۔